انٹرنیشنل

انڈیا میں سکول بس کی ٹرین سے ٹکر متعدد بچے ہلاک

نڈیا میں ایک سکول بس اور ٹرین میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں کم سے کم 13 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ شمالی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا۔

یہ حادثہ ایسے ریلوے کراسنگ پر پیش آیا جہاں کسی شخص کی ڈیوٹی نہیں لگی تھی۔

یہ حالیہ دنوں مںی بچوں کی سکول بس جکو پیش آنے والا دوسرا حادثہ ہے۔ چند ہفتوں قبل ہماچل پردیش میں ایک بس کے کھائی میں گرنے سے 24 بچے ہلاک ہو گئے تھے۔

انڈیا میں سڑکوں پر پیش آنے والے حادثات عام ہیں جن کی زیادہ تر وجہ خراب ڈرائیونگ اور بدحال سڑکیں یا گاڑیاں ہوتی ہیں۔

ٹرین سے گاڑی ٹکرانے کا واقعے اترپردیش کے علاقے کشینگر میں پیش آیا ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ گاڑی میں کتنے بچے سوار تھے۔

ریاستی حکومت نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور ہلاک ہونے والے بچوں کے خاندانوں کے لیے معاوضے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ریاست کے وزیرِ اعلی یوگی ادیتا ناتھ کا کہنا ہے کہ وہ بھی جائے حادثہ کا دورہ کر رہے ہیں۔

مزید دیکھائیں
Close